عینی شاہدین کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران مقامی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا اور جوابی کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے مقامی نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسوں گیس کے گولے داغے۔
پولیس اہلکار کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔