مرکزی سرکار کے خلاف 8 جنوری کو جموں و کشمیر میں لاکھوں مزدور ہڑتال کریں گے۔
اس ہڑتال کے سلسلے میں 'سنٹر آف انڈین ٹریڈ یونین' کی جموں و کشمیر اکائی نے تیاری شروع کر دی ہے۔
مرکزی سرکار کے خلاف 8 جنوری کو جموں و کشمیر میں لاکھوں مزدور ہڑتال کریں گے۔
اس ہڑتال کے سلسلے میں 'سنٹر آف انڈین ٹریڈ یونین' کی جموں و کشمیر اکائی نے تیاری شروع کر دی ہے۔
اتوار کے روز سی ای ٹی یو کے قومی سکریٹری وجے ٹھاکر نے بتایا کہ ملک میں اقتصادی بدحالی کی وجہ سے کئی صنعتیں بند ہوگئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ دورِ حکومت میں مزدوروں کا استحصال عروج پر ہے جبکہ حکومت نے لوگوں سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔
انہوں نے کہا ہڑتال کا مقصد حکومت کو اُن کے کئے گئے وعدے یاد دلانا ہیں۔