اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر ایئرپورٹ آج سے سی آئی ایس ایف کی نگرانی میں - جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف مشترکہ طور پر سرینگر ائیرپورٹ کی خفاظت پر معمور

حکام نے آج باضابطہ طور پر سرینگر ایئرپورٹ کو سی آئی ایس ایف کے حفاظتی کور میں لایا ہے۔ اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف مشترکہ طور پر سرینگر ایئرپورٹ کی حفاظت پر معمور تھی۔

سرینگر ائیرپورٹ آج سے سی آئی ایس ایف کی نگرانی میں
سرینگر ائیرپورٹ آج سے سی آئی ایس ایف کی نگرانی میں

By

Published : Feb 26, 2020, 10:23 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:54 PM IST

اطلاعات کے مطابق اس فیصلے کے ساتھ ہی ہوائی اڈّے سے جموں کشمیر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی ار پی ایف)کے اہلکاروں کو منتقل کر کے مرکزی زیر انتظام خطے کے باقی علاقوں میں حفاظتی صورتِحال برقرار رکھیں کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

سرینگر ایئرپورٹ آج سے سی آئی ایس ایف کی نگرانی میں

سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) سول ایوی ایشن سکیورٹی فورس ہے اور اس وقت دہلی اور ممبئی سمیت 61 ہوائی اڈوں کی حفاظت کر رہی ہے۔

قبل ذکر ہے کہ ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس دیویندر سنگھ کی گرفتاری کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے وزارتِ داخلہ سے سرینگر ہوائی اڈے کی حفاظت کی ذمےداری سی آئی ایس ایف کو سوپنے کی گذارش کی تھی۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سنگھ ہوائی اڈے پر اینٹی - ہائی جیکنگ اسکواڈ میں تعینات تھے اور جنوری ماہ کے دوسرے ہفتے میں جنوبی کشمیر سے دو عسکریت پسندوں کے ساتھ گرفتار کیے گئے تھے۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک سینیئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو کیمرہ پر نہ آنے کی شرط پر بتایا کہ "رواں ماہ کی 12 تاریخ سے سی آئی ایس ایف کے اہلکار مرحلہ وار وادی کشمیر کے لیے روانہ ہوئے اور آج اُنہوں سرینگر ایئرپورٹ کی حفاظت کی ذمےداری اپنے ہاتھوں میں لے لی۔'

اُن کا مزید کہنا تھا کہ " اب تک ہوائی اڈّے کی حفاظت کی ذمےداری جموں و کشمیر اور سی آر پی اتف پر تھی۔ اب سی اس ایف ہوائی اڈے کے باہر تعینات رہے گی جبکہ جموں و کشمیر پولیس ائیرپورٹ کے اندر کی حفاظت دیکھے گی۔"

وہیں سی آئی ایس ایف کے ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کو دہلی سے فون پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے 800 اہلکار اس وقت سرینگر ہوائی اڈے کی حفاظت کے لیے تعینات لیے گئے ہیں۔ ہوائی اڈّے میں نئے اور جدید تکنیکی بھی نصب کیے گئے ہیں۔'

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'ملک کے تقریباً تمام ہوائی اڈوں پر ہمارے اہلکار تعینات ہیں اور سرینگر ائیرپورٹ بھی اب ہماری ذمہ داری ہے۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details