پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ کے سب ضلع ترال میں واقع ژن پارڈن کی بستی کے باشندے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہیں بڑی بریشانیوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی کے ترسیلی نظام اور بجلی ٹرانسفارمروں کے ناقص انتطامات سے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
بستی کے لوگوں کو آج بھی بہتر برقی رو کا انتظار ہے جبکہ مزکورہ بستی میں بار بار کے مطالبات کے باجود بجلی ٹرانسفارمر فراہم نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔گاﺅں میں رہائش پزیر لوگوں نے بتایا کہ گوجر بستی میں بجلی کی تاریں انتہائی بوسیدہ یوچکی ہیں اورکھمبوں کے بجائے تار درختوں کے ساتھ لٹکی ہوئی ہے۔اس کی وجہ سے جہاں ان کے گھروں میں بجلی کی روشنی براے نام ہے جبکہ اس بوسیدہ نظام کی وجہ سے کسی بھی وقت حادثہ ہو نے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔