اردو

urdu

ETV Bharat / state

چنار گرنے کے سبب دو افراد زخمی - چنار گرنے کے سبب دو افراد زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک رہائشی مکان پر چنار کا درخت گرنے سے اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔

چنار گرنے کے سبب دو افراد زخمی

By

Published : Sep 6, 2019, 10:30 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 5:09 PM IST

اس کے ساتھ ہی اس حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

چنار گرنے کے سبب دو افراد زخمی

گھر کی خاتون نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'یہ حادثہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب وہ گھر کے باہر صحن میں کام کر رہی تھیں۔'

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'خستہ حال چنار کے درخت کو کاٹنے کی غرض سے سنہ 2017 سے لگاتار وہ تحصیل و ضلع سطح کے دفاتر کا چکر کاٹ رہے ہیں۔'

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 'چنار کا درخت بالکل کمزور ہو چکا تھا پھر بھی افسران اسے کاٹنے میں تساہلی سے کام لے رہے تھے۔ ہم نے بارہا متعلقہ افسران کو تحریری طور پر بھی چنار کی خستہ حالی اور ممکنہ حادثے سے متعلق آگاہ کیا تھا، اس کے باوجود ہماری درخواست پر توجہ نہیں دی گئی۔'

مقامی باشندوں کے مطابق چنار کی بعض ٹہنیاں ابھی سرسبز تھیں۔ تاہم یہ درخت خستہ تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ 'اگر انتظامیہ نے وقت پر کارروائی کی ہوتی تو یہ حادثہ پیش نہ آتا۔'

انہوں نے مزید بتایا کہ 'اس حادثے میں باپ بیٹے زخمی ہوئے ہیں اور مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جو اب قابل رہائش نہیں ہے اور اس کی تمام تر ذمے داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔'

اس حوالے سے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ 'متاثرہ کنبے کو بھرپور معاوضہ ملنا چاہیے کیونکہ گھر کا سرپرست مزدور پیشہ ہے جن کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔'

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ 'متاثرہ کنبے کی بازآبادکاری اور بھرپور مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی کفالت اور مکان کی مرمت کے لیے کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے لیے مجبور نہ ہوں۔'

Last Updated : Sep 29, 2019, 5:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details