اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں بچوں نے یوم اطفال منایا - ضلع اننت ناگ کے متعدد علاقوں

ضلع اننت ناگ کے مختلف اسکولوں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ یوم اطفال کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر طلبا و طالبات نے مختلف پروگرام میں حصہ لیا۔ Childrens Day Celebration in Anantnag JK

اننت ناگ میں منایا بچوں نے منایا یوم اطفال
اننت ناگ میں منایا بچوں نے منایا یوم اطفال

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 12:08 PM IST

اننت ناگ میں منایا بچوں نے منایا یوم اطفال

اننت ناگ:یوم اطفال کے موقعے پر ملک بھر میں مختلف پروگرام منعقد کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران عوام کو بچوں کے حقوق کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی تاکہ بچوں کی صیح طریقہ سے پرورش کی جائے۔ وہیں اس موقعے پر ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں منفرد تقریبات کا اہتمام ہوا۔ ان تقریبات کے دوران اکثر اسکولوں میں بچے رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس نظر آئے۔ جب کہ کئی اسکولی بچوں نے اسکولی وردی میں ان تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسی طرح کی ایک تقریب گورنمنٹ میڈل اسکول وان پورہ قاضی گنڈ میں منعقد ہوئی۔ ضلع اننت ناگ کے لگ بھگ سبھی پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں بھی اسی طرح کی تقریبات کا اہتمام ہوا۔ تقریب کے دوران بچوں نے مختلف تمدنی اور ثقافتی پروگرامز میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Community Mobilization Programme پلوامہ میں کمیونٹی موبلائزیشن کم سینسیٹائزیشن پروگرام کا انعقاد

تحصیلدار قاضی گنڈ نے چلڈرنز ڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور بچوں کے ہاتھ میں قوم اور ملک کی تقدیر ہوتی ہے۔ اس لیے اساتذہ کو چاہیے کہ بچوں کی صحیح رہنمائی میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔ جب کہ والدین پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بچوں کی صحیح تربیت کی جا سکے بعد میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات و اسناد تقسیم کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details