اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: چیف سیکریٹری کا سیاسی جماعتوں پر تنقید - Reaction of political parties to the Chief Secretary

چیف سیکریٹری بی وی آر سبرمنیم نے جموں کشمیر کے سیاسی جماعتوں پر رشوت خوری اور دیگر الزامات عائد کئے ہیں، جس سے کشمیر کے سیاسی جماعتوں میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے-

جموں و کشمیر: چیف سیکریٹری کا سیاسی جماعتوں پر تنقید
جموں و کشمیر: چیف سیکریٹری کا سیاسی جماعتوں پر تنقید

By

Published : Aug 8, 2020, 9:07 PM IST

جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری بی وی آر سبرمنیم نے وہاں کے سیاسی جماعتوں پر رشوت خوری اور دیگر الزامات عائد کئے ہیں، جس سے کشمیر کے سیاسی جماعتوں میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے -

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دہلی سے جموں وکشمیر کے دورے پر آئے ذرایع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بی وی آر سبرمنیم نے کہاکہ 'جموں وکشمیر کے مین اسٹریم سیاسی جماعتوں نے نظام حکومت میں رشوت خوری کو فروغ دے کر سرکاری امورات میں بد نظمی اور سابق ریاست کا نظام درہم برہم کر دیا تھا-

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق چیف سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ 'مین اسٹریم سیاسی جماعتوں اور اور علیحدگی پسندوں کی بد نظمی کی وجہ سے ان کی حراست پر کشمیر کے ایک بھی فرد نے ناراضگی ظاہر نہیں کی -

جموں و کشمیر: چیف سیکریٹری کا سیاسی جماعتوں پر تنقید۔ ویڈیو
چیف سیکریٹری کے اس بیان سے مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے رہنما نے چیف سیکریٹری پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے تلخ انداز میں اپنا ردعمل پیش کیا ہے-اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے رہنما غلام حسن میر نے کہا کہ 'بیریوکریٹ کو اپنے دائرے سے باہر نہیں آنا چاہیے، انہیں سیاسی بیان بازی سے پرہیز کرتے ہوئے اپنا کام کرنا چاہیے-وہیں نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار کا کہنا ہے کہ 'یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک سول افسر بی جے پی کے رہنما کی طرح بیان بازی کر رہا ہے، ایک سول افسر کا سیاسی بیان بازی کرنا اچھا نہیں لگتا ۔سابق وزیر اور پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکریٹری عمران انصاری نے چیف سیکریٹری کے بیان پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'چیف سیکریٹری سیاسی جماعتوں کو بدنام کر رہے ہیں ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details