اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ضلعی ججز کے ساتھ چیف جسٹس کا ورچوئل جائزہ اجلاس - ضلعی ججز

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس گیتا متل مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر اور لداخ کی تمام ضلعی عدالتوں کے کام کاج کا مرحلہ واری سطح پر ورچوئل طریقہ کار سے جائزہ لے رہی ہیں۔

Chief Justice e-reviews functioning of district courts
جموں و کشمیر: ضلعی ججز کے ساتھ چیف جسٹس کا ورچول جائزہ اجلاس

By

Published : Jul 19, 2020, 9:52 PM IST

کارگل، شوپیان، کولگام اور ریاسی ضلعی عدالتوں کے کام کاج کا چیف جسٹس نے 13 جولائی 2020 کو جائزہ لیا۔ ضلع کٹھوعہ، پونچھ، ڈوڈا اور گاندربل کے جوڈیشل عہدیداران کے ساتھ 14 جولائی 2020 کو جسٹس گیتا متل نے بات چیت کی تھی اور ضلع بڈگام، سمبا، راجوری اور باندی پورہ کی عدالتوں کی سرگرمیوں کا 18 جولائی 2020 ورچوئل جائزہ لیا گیا۔

ورچوئل موڈ کے ذریعہ منعقدہ اجلاس کے دوران متعلقہ اضلاع کے انتظامی ججز کے ساتھ چیف جسٹس نے تبادلہ خیال کیا۔ ضلعی عدالتوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے جسٹس گیتا متل نے 12 اضلاع کے تمام جوڈیشل عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اہمیت کے حامل مقدمات پر ترجیح دیتے ہوئے پرانے مقدمات کا جلدازجلد نپٹارا کریں۔

جوڈیشل عہدیداران کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اہم مقدمات کی سماعت میں اضافہ کیا جائے۔ ضلعی عدالتوں کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے چیف جسٹس نے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز پر زور دیا کہ وہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کےلیے انتظامیہ اور دیگر محکموں سے رابطہ قائم کریں۔

نئے کورٹ کامپلکس کی تعمیر کےلیے اراضی کے حصول کی کاروائی اور جاری دیگر منصوبوں کی صورتحال کا بھی جسٹس گیتا متل نے جائزہ لیا۔ چیف جسٹس آئندہ کچھ دنوں میں مرحلہ واری سطح پر باقی دس اضلاع کے جوڈیشل عہدیداروں سے بھی تبادلہ خیال کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details