اردو

urdu

ETV Bharat / state

متعدد افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل - ، فیاض احمد بٹ اور ایک غیر ملکی

گاندربل پولیس نے 2019 کے آخر میں یعنی 12 نومبر کو ضلع کے كللن علاقے میں ہوئے تصادم سے متعلق عدالت میں جمعہ کی رات 6 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا۔

6 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل
6 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

By

Published : May 17, 2020, 7:29 PM IST

پولیس کے مطابق جن کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا گیا، ان میں فاروق احمد شیخ ، رئیس احمد لون ، نثار احمد ، طارق احمد غنی، فیاض احمد بٹ اور ایک غیر ملکی عسکریت پسند زرگام طلحہ قابل ذکر ہیں۔

خیال رہے کہ تصادم ضلع کے کللن کے علاقے میں سال 2019 کے آخر میں ہوا تھا جہاں ایک غیر مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوا تھا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی بھاگنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دیگر چار افراد بھی عسکریت پسندوں کی مدد کرنے اور کئی طرح کے معاملات میں سرگرم رہے ہیں جن کے خلاف پولیس نے معاملات کی نسبت کیس درج کرکے مجرموں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details