پلوامہ:ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ جو کہ ہیلتھ کمیٹی پلوامہ کے چیئرمین ہیں نے آج پلوامہ ضلع ہسپتال پلوامہ کا دورہ کیا۔چیئرمین نے ضلع پلوامہ ہسپتال کی طبی و انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا۔جبکہ اس موقع پر انہوں نے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کی۔ اس میٹنگ میں سی ایم او پلوامہ ڈاکٹر حسینہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پلوامہ ڈاکٹر عبدالغنی ڈار نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران انہوں ضلع کے طبی صورتحال کے متعلق جانکاری حاصل کی۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور مقامی باشندوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ طبی نظام کو بہتر بنانے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ میں طبعی نگہداشت کی سہولیات کا بھی جاٸزہ لیا ہےجبکہ ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں سے بھی انہوں نے طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔