پلوامہ میں چیف ایجوکیشن کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع گرلز ہاٸیر سیکنڑری اسکول میں چیف ایجوکیشن افسر کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آنکھوں کی بینائی سے محروم تہذیبا حلال کو ان کی بہتر کارکردگی کے لئے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تہذیبا حلال جو کہ آنکھوں کی بینائی سے محروم ہیں سیکنڑوں بچوں کو کمپوٹر کی ٹریننگ فراہم کر رہی ہیں۔
تہذیبا حلال نہ صرف کمپوٹر چلانے میں ماہر ہیں بلکہ زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہیں۔ تہزیبا نے رواں برس چلڑرن پارلیمنٹ میں حصہ لے کر جموں کشمیر کی نماٸندگی کی ہے۔
انہوں نے نہ صرف جسمانی طور پر معزور بچوں کے لئے بلکہ دوسرے عام بچوں کے لئے بھی چلڑرن پارلیمنٹ میں اپنی تجاویز پیش کیں۔ تہزیبا کو آج چیف ایجوکیشن افسر پلوامہ نے ان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علاوہ تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے لئے اعزاز کے طور ایک لیپٹاپ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Appointment Letter to Slain pandit’s wife: ایل جی سنہا نے سنیل پنڈت کی اہلیہ کو تقرری نامہ سونپا
ادھر چیف ایجوکیشن افسر پلوامہ نے تہزیبا ہلال کو بچوں کے لئے ایک رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہزیبا نے نہ صرف اپنے والدین کا بلکہ اپنے اساتزہ صاحبان کا نام بھی روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا آج کی تقریب کے دوران تہزیبا کو ان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے نوازا گیا ہے اس لئے دوسرے بچوں کو بھی محنت کر کے زندگی میں آگے بڑھنا چاہئے۔ دریں اثنا پروگرام کے دوران شانتی یاترا میں حصہ لینے والے شرکا کو بھی مومنٹوز دئے گئے ہیں۔