رپورٹ کے مطابق یہ ہوائی اڈے مرکز میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کی اڑے دیش کا عام نگریک (اڑان) - رجینل کنکٹیویٹی اسکیم (آر سی ایس) کے تحت تیار کیے جائیں گے۔ ان نئے ہوائی اڈوں کی ترقی کے لیے بولی لگانے کا عمل 3 دسمبر 2019 کو شروع ہوگیا۔
جموں و کشمیر میں نئے ہوائی اڈے اکھنور، ادھم پور، چمبھ، گریز، فوچے، جھنگھر، میران صاحب، پونچھ، راجوری، پنزگام اور چوسال میں تعمیر کیے جائیں گے۔ دوسری جانب لداخ کو کرگل اور تھائوس میں نئے ہوائی اڈے ملنے کی تیاری ہے۔
ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے 3 دسمبر کو اڑان اسکیم کے تحت ایئر لائن آپریٹرز کے انتخاب کے لیے اپنی علاقائی رابطہ اسکیم کی بولی کے چوتھے دور کی دعوت دی تھی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ دلچسپی رکھنے والی کمپنیز آر سی ایس روٹس کے لیے اپنی تجاویز ای بولی پورٹل کے ذریعہ اے آئی اے میں جمع کراسکتی ہیں۔
اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اے اے آئی نے شمال مشرقی خطہ، ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ، انڈمن اور نکوبار جزیرے، لکشدویپ جزیرے، اتراکھنڈ، جموں و کشمیر ، اور لداخ کو دیگر میں فضائی رابطے کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔