ہفتے کے روز یو ٹی انتظامیہ نے لار گاندربل میں سنٹرل یونیورسٹی کے حق میں 94کنال اور 6 مرلہ زمین منتقل کر دی ہے، تاکہ وہاں رہائشی اور دیگر ضروریات کے لئے کوارٹرس کی تعمیر کو عمل میں لایا جائے۔
سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے لیے اضافی زمین منظور
جموں وکشمیر انتظامیہ نے ایک اہم اقدام کے تحت سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے حق میں اضافی زمین کو منظوری دی ہے۔
خیال رہے یہ زمین ان 503 ایکٹر زمین کے علاوہ ہے جوکہ تل ملہ کیمپس کی تعمیر کے لئے فراہم کئے گئے ہیں۔ زمین کی منتقلی کے لیے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا ،ان کے مشیر ،صوبائی انتظامیہ،اور ضلع انتظامیہ کے افسران کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اس حوالے سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین نے کیمپس ڈیولیپمنٹ ونگ کی خصوصی میٹنگ اتوار کو طلب کر لی ہے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل مرتب کر کے رہاشی اور دیگر کوارٹرس کی تعمیر کا کام شروع کیا جاسکے۔