جموں و کشمیر سینٹرل نان گیذٹیڈ ایمپلائز یونین نے یوم تاسیس کے موقع پر محکمہ بجلی کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس منصوبہ کو منسوخ کیا جائے۔
بجلی کی مبینہ نجکاری کے خلاف احتجاج انہوں نے کہا کہ 'محکمہ بجلی کی نجکاری سے ہزاروں افراد کا روزگار متاثر ہوگا جو ناقابل قبول ہے۔
ملازمین نے مزید کہا کہ مذکورہ محکمہ میں کام کر رہے ملازمین کے مطالبات التواء میں پڑے ہوئے ہے انہیں پورا کیا جائے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے احتجاجی ملازمین نے حکومت کو متنبہ کیا کہ محکمہ بجلی کے ملازمین کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا اگر ملازمین کے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ مجبوراً احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گے جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔