زرعی قوانین کے خلاف آج کٹھوعہ میں کسانوں اور سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر بھارت بند کی حمایت میں مرکزی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
'مرکزی حکومت جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے' - etv bharat news
کٹھوعہ میں احتجاج کر رہے کسانوں کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے۔ پنجاب کی زمینوں کو قبضہ کرکے اپنے چہیتے کاروباریوں کو دینے کے لئے یہ قوانین نافذ کے گئے ہیں۔
اس دوران احتجاج کر رہے کسانوں کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے، جموں و کشمیر میں زمینوں پر قبضے کے لئے پہلے سے ہی منصوبہ بنا رکھی ہے، اب پنجاب کی زمینوں کو بھی قبضہ کرکے اپنے چہیتے کاروباریوں کو دینے کے لئے یہ قوانین نافذ کی ہے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ کاشتکار ہمیشہ سے اپنے حق کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ لیکن مرکز نے کسانوں کو جو تحفہ دیا ہے وہ انہیں قبول نہیں ہے۔ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے ساتھ آئے سیاسی جماعتوں نے بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت تک کسانوں کے ساتھ ہیں جب تک مرکزی حکومت زرعی قوانین کو واپس نہیں لیتی ہے۔
TAGGED:
kathua