فوجی ذرائع کے مطابق منگل کی دوپہر پاکستانی رینجر نے کیرن سیکٹر میں فائرنگ شروع کردی جبکہ بھارتی فوج نے بھی پاکستانی گولہ باری کا معقول جواب دیا۔
سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی - پونچھ
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کیرن سیکٹر میں آج بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی
فائرنگ کے تبادلے میں کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کے ہند ۔پاک افواج کے درمیان گذشتہ کئی برسوں سے حالات کشیدہ ہیں جبکہ گذشتہ چار پانچ برسوں سے حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں جس کا نقصان سرحد کے نزدیک رہائش پذیر باشندوں کو اُٹھانا پڑ رہا ہے۔