اردو

urdu

ETV Bharat / state

منکوٹ سیکٹر میں پاکستانی افواج کی گولہ باری - پاکستانی افواج

فوجی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے دن کے 3 بجے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے بلا جواز گولہ باری کی جس دوران پاکستانی افواج نے چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاروں سمیت مارٹر شیلنگ بھی شروع کر دی۔

ceasefire-violation-by-Pakistan-in-mankot-sectror of poonch
منکوٹ سیکٹر میں پاکستانی افواج کی گولہ باری

By

Published : Mar 13, 2020, 4:09 PM IST

چند روز کی خاموشی کے بعد پاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحدی ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں پر گولہ باری شروع کر دی جس کا بھارتی افواج بھی مناسب جواب دے رہی ہے۔

تاہم فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

فوجی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے دن کے 3 بجے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے بلا جواز گولہ باری کی جس دوران پا کستانی افواج نے چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاروں سمیت مارٹر شیلنگ بھی شروع کر دی۔

فوجی ذرائع کے مطابق بھارتی افواج بھی پاکستانی فائرنگ کا معقول جواب دے رہی ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details