اردو

urdu

ETV Bharat / state

کٹھوعہ: سابق وزیر لال سنگھ کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کا چھاپہ

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (قومی تحقیقاتی ایجنسی) نے کٹھوعہ میں ڈوگرہ سوابھیمن سنگٹھن کے بانی اور سابق وزیر چودھری لال سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

کٹھوعہ میں سابق وزیر لال سنگھ کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کا چھاپہ
کٹھوعہ میں سابق وزیر لال سنگھ کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کا چھاپہ

By

Published : Sep 15, 2020, 11:02 AM IST

Updated : Sep 15, 2020, 11:19 AM IST

ایک عہدیدار نے بتایا کہ سی بی آئی کے اہلکاروں نے آج علی الصبح کٹھوعہ میں سنگھ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

کٹھوعہ: سابق وزیر لال سنگھ کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کا چھاپہ

سی بی آئی نے رواں سال جون میں بدعنوانی کے معاملے میں سنگھ کے زیر انتظام چلائے جا رہے تعلیمی ٹرسٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

سنگھ نے 2018 میں کٹھوعہ عصمت دری کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی چھوڑ دی تھی اور ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن نامی پارٹی شمولیت اختیار کی تھی۔

سی بی آئی نے آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ، اس کے چیئرپرسن اور سابق ڈی سی، سابق تحصیلدار، سابق نائب تحصیلدار کٹھوعہ سمیت دیگر افراد کے خلاف ٹرسٹ کے نام پر فریب دہی کرنے، جعلی کاغذات جمع کرانے و دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Sep 15, 2020, 11:19 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details