اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی بی آئی نے ہلال راتھر کے خلاف کیس درج کیا - CBI

ہلال احمد راتھر، نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر کے صاحبزادے ہیں۔

CBI books former J-K finance minister''s son Hilal Rather in Rs 177-crore bank fraud case
سی بی آئی نے ہلال راتھر کے خلاف کیس درج کیا

By

Published : Mar 5, 2020, 9:41 PM IST

Updated : Mar 5, 2020, 9:49 PM IST

مرکزی تحقیقاتی ایجنسی (سی بی آئی) نے ہلال احمد راتھر کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

سی بی آئی نے ہلال احمد راتھر کے خلاف بینک میں بدعنوانی کے معاملے میں کیس درج کیا ہے۔

خیال رہے کہ ہلال احمد راتھر نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر کے صاحبزادے ہیں۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے ان کو بینک بدعنوانی کیس میں ملوث قرار دیا ہے اور ان کے خلاف کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے پیراڈائز ایوینیو ٹاؤن شپ پروجیکٹ کے بینک فراڈ کیس میں ہلال راتھر کو 16 جنوری کو تحویل میں لیا گیا تھا۔ ہلال راتھر کو انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) جموں نے جموں وکشمیر بینک کی جانب سے اپنے سنہ 2012 میں نروال بالا جموں میں پیراڈائز ایونیو کے نام سے مشہور منصوبے کے لئے جموں و کشمیر بینک کی طرف سے منظور شدہ مدتی قرضوں سے کروڑوں روپے کے مبینہ طور پر غلط استعمال سے متعلق ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Last Updated : Mar 5, 2020, 9:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details