رامبن:جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویزن گول کے دور دراز گاوں شیرلی ڈھوک میں نامعلوم افراد نے عبدالمجید زوہد نام کے شخص کے کھٹال (گئو خانے) میں آگ لگادی جس کے سبب پانچ مویشیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ Cattle Charred To Death In Fire Incident In Gool Of Ramban District
اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ آتشزدگی کے واقعے میں پانچ مویشیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جب کہ مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ اس واقعے پر گاؤں والوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے جائے وقوع پر پہنچنے پر مقامی باشندوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود آگ پر قابو پانے میں کافی وقت لگ گیا۔