اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: عارضی ملازمین محکمے سے نالاں - پیدل مارچ

اس پیدل مارچ میں محکمہ صحت عامہ کے عارضی ملازمین نے بھی شرکت کی ۔

عارضی ملازمین محکمے سے نالان
عارضی ملازمین محکمے سے نالان

By

Published : Sep 24, 2020, 9:47 AM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں آج اکھل بھارتیہ مزدور صفائی سنگھ کے بینر تلے میونسپل کمیٹی ڈوڈہ سے وابستہ عارضی صفائی ملازمین نے ڈوڈہ سے سرینگر کے لیے پیدل مارچ شروع کیا ۔

عارضی ملازمین محکمے سے نالان

اس پیدل مارچ میں محکمہ صحت عامہ کے عارضی ملازمین نے بھی شرکت کی ۔

سینکڑوں کی تعداد میں عارضی ملازمین نے ماتھے پر کالی پٹی باندھ رکھی تھی اُنہوں نے حکومت پر عارضی ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا ۔

مذکورہ عارضی ملازمین نے بتایا کہ اُن کے جائز مطالبات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اُن کے مالی حالات بد سے بدتر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں عارضی ملازمین کی طرف سے بطور حکومت کے خلاف احتجاج 23 ستمبر کو سرینگر کے لیے پیدل مارچ کی کال دی تھی۔

اس کال کی ڈوڈہ کے مختلف محکموں سے وابستہ عارضی ملازمین نے حمایت کی تھی ، جو دو اکتوبر کو سرینگر میں یکجا ہو کر حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details