جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے سڈورہ دیوسر اور کامڈ علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق سڈورہ اور کامڈ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر سکیورٹی فورسز نےجمعہ کی صبح تلاشی مہم شروع کی ہے۔فوج کی 19 آر آر بٹلین، سی آر پی ایف40 بٹالین اور پولیس کے اسپیشل گروپ کی مشترکہ ٹیم نے ان علاقوں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔