اردو

urdu

ETV Bharat / state

مفت کرکٹ وردی اور کٹز تقسیم کرنے پر مقدمہ درج - مفت کرکٹ وردی اور کٹز تقسیم

عسکریت پسند بھائی کی ہلاکت کی یاد میں مفت کرکٹ وردی اور کٹز تقسیم کرنے کی پاداش میں 10 نوجوانوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔

عسکریت پسند بھائی کی ہلاکت کی یاد میں مفت کرکٹ وردی اور کٹز تقسیم کرنے کی پاداش میں 10 نوجوانوں پر مقدمہ درج کیا گیا
عسکریت پسند بھائی کی ہلاکت کی یاد میں مفت کرکٹ وردی اور کٹز تقسیم کرنے کی پاداش میں 10 نوجوانوں پر مقدمہ درج کیا گیا

By

Published : Sep 4, 2020, 2:38 AM IST

مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں عسکریت پسند کی یاد میں مفت کرکٹ وردی اور کٹز تقسیم کرنے میں بھائی سمیت 10 نوجوانوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ہلاک شدہ عسکریت پسند کے بھائی سمیت کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع شوپیان کے نازنین پورہ علاقے کا رہنے والا ہلاک شدہ عسکریت پسند سید ربان 21 جنوری سنہ 2019 کو ہاپت نار چار شریف میں فورسز اہلکاروں کے ساتھ ایک انکاؤنٹر میں ہلاک ہوا تھا۔

پسند سید ربان کے بھائی سید تجمل نے اپنے ہلاک شدہ عسکریت پسند بھائی کی یاد میں کئی علاقوں میں مفت کرکٹ کٹز اور یونیفارمز تقسیم کیے، جس کی وجہ سے انہیں یو اے پی اے کے تحت غیر قانونی سرگرمیاں انجام دینے کے پاداش میں ان کے کئی کرکٹ ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق پولیس نے 10 نوجوانوں میں نو مقامی کرکٹرز اور ایک مقتول عسکریت پسند کمانڈر کا بھائی بھی شامل ہے۔

عسکریت پسند بھائی کی ہلاکت کی یاد میں مفت کرکٹ وردی اور کٹز تقسیم کرنے کی پاداش میں 10 نوجوانوں پر مقدمہ درج کیا گیا

واضح رہے کہ عسکریت پسند سید ربان کے بھائی سید تجمل نے کرکٹ کٹز اور یونیفارمز اپنے بھائی کی ہلاکت کی یاد میں تقسیم کیے تھے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ کرکٹ ٹورنامنٹ دیکھنے جمع ہوئے تھے۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ پولیس نے اس معاملہ میں ابھی تک دس افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے اور ان پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سید تجمل نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 'میں نے کرکٹ سے محبت کرنے والوں میں 100 سے زائد کرکٹ یونیفارم تقسیم کیے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'جنوبی اضلاع میں رہنے والے نوجوانوں کے لیے تفریحی سہولیات تقریباً موجود نہیں ہیں، میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی کوشش کر رہا ہوں اور میں اپنے بھائی سید ربان کی محبت کی یاد میں یہ کرتا ہوں، جو جنوری سنہ 2019 میں وسطی کشمیر کے چہارشریف علاقے کے گھنے جنگل میں سرکاری فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جان کی بازی ہار گیا تھا'۔

سید تجمل نے مزید بتایا تھا کہ انہوں نے جنوبی اضلاع کے نازنین پورہ، پنجورہ، کاکہ پورہ پلوامہ اور دیگر علاقوں میں کرکٹ کی وردی تقسیم کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'میں کرکٹ یونیفارم اس لیے تقسیم کررہا ہوں کیونکہ یہ میرے بھائی کا پسندیدہ کھیل تھا اور وہ ایک باصلاحیت کرکٹر تھا'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، تاکہ وہ منشیات اور دیگر معاشرتی برائیوں کا شکار نہ ہوں باقی وہ جس بھی فیلڈ میں جانا چاہتے ہیں وہ اپنی پسند کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details