اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن - caso in south kashmir

مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اس دوران علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں۔ تاہم ترال میں سرچ آپریشن پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن
جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

By

Published : Jan 28, 2021, 8:57 AM IST

Updated : Jan 28, 2021, 10:53 AM IST

جنوبی کشمیر کےدو اضلاع اننت ناگ اور شوپیاں کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔ تاہم پلوامہ کے ترال میں سرچ آپریشن ختم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے ميں اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کی 42ارآر، سی ار پی ایف کی 180 بٹالین اور ایس او جی ترال نے گاؤں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی تھی۔تاہم ترال میں سرچ آپریشن پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

وہیں شوپیان میں قریب تین فیٹ برف جمع ہونے کے باوجود فوج کی 44آرآر، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر ڈگہ پورہ امام صاحب علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کردی ہیں۔

اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڈہ کے ویری نامی علاقے میں فوج کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے فوراً بعد فوج نے علاقے کا محاصرہ شروع کیا ہے۔ اس دوران فوج کی جانب سے علاقہ میں گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اس دوران علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شوپیان ضلع کے نادی مرگ اور ریبن علاقوں کو گھنٹوں تک محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں انجام دی گئی تاہم اس دوران فوج کا عسکریت پسندوں کے ساتھ کوئی آمنا سامنا نہ ہوا اور نہ ہی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Jan 28, 2021, 10:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details