اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن - سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم

ذرائع کے مطابق علاقے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی کارروائی جاری ہے۔

ترال: واںنٹی ناڈ میں سرچ آپریشن
ترال: واںنٹی ناڈ میں سرچ آپریشن

By

Published : Jun 22, 2020, 8:20 AM IST

Updated : Jun 22, 2020, 9:48 AM IST

جنوبی کشمیر کے سب ڈسترکٹ ترال کے آری پل گاؤں اور ضلع کولگام کے ایک گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج، سی آر پی ایف کی 180 بٹالین اور ایس او جی ترال نے مشترکہ طور پر وانٹی ناڈ آری پل ترال نامی گاؤں کو محاصرے میں لیا اوت تلاشی کارروائی شروع کی۔

ترال: واںنٹی ناڈ میں سرچ آپریشن

ذرائع کے مطابق اس دوران سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی جاری ہے۔

وہیں ذرائع نے مزید کہا کہ پورے گاؤں کو سیل کر دیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو بلا ضرورت باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں سرچ آپریش کا سلسلہ جاری تھا ۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Jun 22, 2020, 9:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details