اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں سرچ آپریشن - سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی

ذرائع کے مطابق علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

ترال میں سرچ آپریشن
ترال میں سرچ آپریشن

By

Published : Jul 27, 2020, 8:43 AM IST

جنوبی قصبہ ترال کے لرہ بل نامی گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔ یہ تلاشی مہم گزشتہ شب شروع کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق دوران شب علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی ترال نے مشترکہ طور پر لرہ بل نامی گاؤں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں

شوپیان: لشکر طیبہ کی کمین گاہ تباہ

ذرائع کے مطابق علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر پولیس نے اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے زین پورہ علاقے میں شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details