جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے رامنگری علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر رامنگری علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھائے دیئے ہیں اور کسی بھی افراد کو علاقے کے اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فوج کی 62 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔