اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان کے قصبہ میں سرچ آپریشن - سکیورٹی فورسز نے ہفتے کی رات تلاشی آپریشن

شوپیان کے ڈار محلہ کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی کارروائی جاری ہے۔

شوپیان قصبہ میں سرچ آپریشن
شوپیان قصبہ میں سرچ آپریشن

By

Published : Jan 23, 2021, 9:31 PM IST

Updated : Jan 24, 2021, 11:31 AM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان کے ڈار محلہ میں سکیورٹی فورسز نے ہفتے کی رات تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر قصبہ شوپیان کے ڈار محلہ کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کردی ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے ہفتے کی رات قریب 8 بجکر 40 منٹ پر ڈار محلہ کو محاصرے میں لے لیا کر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس دوران علاقے کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی کارروائی جاری ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Jan 24, 2021, 11:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details