اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوکرناگ میں سرچ آپریشن - سکیورٹی کے سخت انتظامات

جنوبی کشمیر کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ساگم علاقے میں فوج کی جانب سے لائٹس نصب کی گئی تاکہ عسکریت پسند آندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے کی کوشش نہ کرے۔

کوکرناگ میں سرچ آپریشن
کوکرناگ میں سرچ آپریشن

By

Published : Jan 25, 2021, 10:25 PM IST

یوم جمہوریہ کے موقع پر وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ساگم علاقے میں فوج کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فوج کی انیس آر آر نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں فوج کی جانب سے لائٹس نصب کی گئی ہے تاکہ عسکریت پسند آندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے کی کوشش نہ کرے۔ علاقے کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں تلاشی کاروائی جاری تھی۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details