اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں سرچ آپریشن - نائیرا ٹہاب علاقے کو محاصرے میں لیا

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نائیرا ٹہاب علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم جاری ہے۔

پلوامہ میں سرچ آپریشن
پلوامہ میں سرچ آپریشن

By

Published : Feb 14, 2020, 12:01 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:41 AM IST

گذشتہ برس پلوامہ میں ہونے والے خودکش حملے کی آج پہلی برسی ہے جس میں 40 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ ملک بھر میں آج ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور مقامی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے نائیرا ٹہاب علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔علاقے میں مزید فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا اور تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 14 فروری کو اس خودکش حملے میں 40 سے زیادہ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حملہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری نوجوان عادل احمد ڈار نے سرانجام دیا تھا۔ گذشتہ کئی دہائیوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف ہونے والا یہ شدید ترین حملہ تھا۔

خبر لکھے جانے تک علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details