فوج نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر مذکورہ علاقے کے جنگلات میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ مذکورہ جنگل میں عسکریت پسندوں کی موجودگی اور نقل حرکت کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
اس دوران مذکورہ علاقے کے جنگل سے گولیوں کی آواز سنائی دی جس کے بعد فوج کے 21 راشٹریہ رائفلز اور اسپیشل آپریشن گروپ ہندوارہ نے آپریشن کو مزید سخت کرکے جنگل کے ایک بڑے حصے کو محاصرے میں لے لیا۔