جنوبی کشمیر کے ترال قصبے کے ہایینہ گاؤں میں آج صبح سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی شروع کی جو اب اختتام پذیر ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ترال کے ہایینہ نامی گاؤں کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔