پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کیمبرج یونیورسٹیوں کی جانب سے کیمبرج اسکول لیڈرشپ پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک کے تین اسکولوں کے عہدہ داروں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر ان کی عزت افزائی بھی کی گئی جب کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسکولوں کے چیئرمین کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سولیس انٹرنیشنل ہائی سکول کے چیئرمین نے آٹھ تاریخ کو ریذیڈنشل سکول لیڈرشپ کورس میں یونیورسٹی آف کیمبرج یونائیٹڈ کنگڈم میں بیسٹ اسکول ان ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا سب سے باوقار ایوارڈ حاصل کیا۔ اس طرح سے جموں و کشمیر کا واحد اسکول ہونے کا نایاب ترین اعزاز حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ پروفیسر ڈاکٹر گائے دوزا نے چیئرمین کو پیش کیا۔ ڈاکٹر گائے دوزا پیشہ ورانہ تقریر کتاب کے مصنف اور عوامی امور کے معروف مشیر ہیں۔ وہ یورپ اور وسطی ایشیا میں متعدد حکومتوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت اور برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس میں ترجمانوں کو تربیت دی ہے۔