اردو

urdu

جموں و کشمیر ریل لنک، ادھمپور چنانی، ناشری - رامبن روڈ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

By

Published : Dec 17, 2020, 7:38 AM IST

جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم کے ساتھ دہلی، گجرات، اترا کھنڈ، ہریانہ ، مہاراشٹر، اور چھتیس گڑھ سمیت مختلف ریاستوں کے چیف سکریٹرز نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

جموں و کشمیر ریل لنک، ادھمپور چنانی، ناشری - رامبن روڈ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا
جموں و کشمیر ریل لنک، ادھمپور چنانی، ناشری - رامبن روڈ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

کابینہ کے سکریٹری راجیو گوبا نے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں بھارت بھر میں مختلف وزارتوں کے ذریعہ 11 بنیادی انفراسٹرکچر پروجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔

جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم کے ساتھ دہلی، گجرات، اترا کھنڈ، ہریانہ ، مہاراشٹر، اور چھتیس گڑھ سمیت مختلف ریاستوں کے چیف سکریٹرز نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

اس دوران کابینہ کے سکریٹری نے متعلقہ لاگت میں اضافے کو روکنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں ناقابل برداشت تاخیر کو روکنے کے لئے مختلف رکاوٹوں کی طے شدہ پیشرفت اور بروقت حل کی نگرانی کے لئے اس طرح کے منصوبوں کا باقاعدہ جائزہ ضروری ہے۔

جموں و کشمیر ریل لنک، ادھمپور چنانی، ناشری - رامبن روڈ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں ادھمپور۔ سرینگر تا بارہمولہ ریل لنک منصوبے پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چیف سکریٹری جموں و کشمیر نے کابینہ کے سکریٹری کو آگاہ کیا کہ پروجیکٹ اپنے شیڈول کے مطابق ترقی کر رہا ہے اور خام مال کی عدم دستیابی اور زمین کے حصول سے متعلق امور یقینی طور پر حل کیے جارہے ہیں۔ بتایا گیا کہ پروجیکٹ کے اب تک 3 مراحل مکمل ہوچکے ہیں اور چوتھے مرحلے کے باقی 111 کلومیٹر ، جس میں دریائے چناب پر دنیا کا سب سے اونچا پل بھی شامل ہے ایک مقررہ وقت کی حد میں مکمل ہوجائے گا۔

نیشنل ہائی وے 44 کے ادھم پور چنانی اور ناشری رامبن سیکشنز پر کام کی پیشرفت کے بارے میں بتایا گیا کہ عملدرآمد کرنے والی ایجنسی کے معاملات حل ہوگئے ہیں اور کام آسانی سے جاری ہے۔

ممبئی۔ احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ،نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ، وڈوڈرا - ممبئی ایکسپریس وے، دروارکا ایکسپریس وے این ایچ اے آئی پروجیکٹ سمیت دیگر منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details