جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے منڈی سے بی جے پی کارکن و بی جے پی تحصیل صدر حاجی محمد اشرف نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہری ترمیمی قانون سے کسی بھی شخص کا کوئی نقصان نہیں ہوگا، چاہے وہ شخص کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو اس میں کسی کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
پونچھ کے علاقے منڈی سے بی جے پی کارکن و بی جے پی تحصیل صدر حاجی محمد اشرف انہوں نے کہا کہ اس وقت مخالف پارٹیاں لوگوں میں خوف پھیلا کر غلط افواہوں سے پریشان کررہی ہیں کیوں کہ ان کے پاس اور کوئی مدعا نہیں ہے بس ایک یہی مدعا باقی بچا ہے جس پر وہ لوگوں کو غلط افواہوں کے زریعہ گمراہ کر رہے ہیں۔
حاجی محمد اشرف نے کہا کہ کسی بھی شخص کو کسی غلط فہمی میں نہیں آنا چاہیے، مجھے بی جے پی کی اعلی قیادت پر پورا یقین ہے-کہ وہ مسلمانوں کے خلاف کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو مرکز کے زیر انتطام علاقہ کا درجہ ہٹا کر اسے ریاست کا درجہ فراہم کریں کیوں کہ ریاست کے درجہ سے یہاں عوام کو راحت ملے گی۔
انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے لیے اول فرصت میں اقدام اٹھائیں۔