اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ووٹرز اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کر سکتے ہیں'

اونتی پورہ بی کے لیے رائے دہندگان کی کل تعداد 17150 تھی جس میں محض 1149 ووٹرز نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

' ووٹ انسان کی تقدیر سازی کا موجب ہے'
' ووٹ انسان کی تقدیر سازی کا موجب ہے'

By

Published : Dec 8, 2020, 8:30 AM IST

وادیٔ کشمیر کے دوسرے علاقوں کی طرح گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں بھی دو نشستوں کے لئے پولنگ ہوئی اور مجموعی طور پر حالات پرامن رہے اور کسی بھی جگہ سے کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

' ووٹ انسان کی تقدیر سازی کا موجب ہے'

اونتی پورہ میں ووٹوں کی شرح کم رہی اور دونوں بلاکوں پر ووٹنگ کی شرح 6.14 فیصد رہی۔ اس دوران اونتی پورہ بی حلقے کو خواتین کے لیے وقف رکھا گیا تھا جہاں چھ خواتین امیدوار قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی کی امیدوار پیلو موتی پنڈتا نے بتایا کہ وہ دراصل ترال میں رہتی ہیں لیکن ادھمپور میں ان کی شادی ہوئی ہے۔ اس لیے انہیں فخر ہے کہ وہ کشمیر کی بیٹی ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے متعلق بات کرتے ہوئے پیلو کا کہنا تھا کہ ان انتخابات کو منعقد کرانا مرکزی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے اور اس سے بنیادی سطح کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ ووٹ کرنے سے ہی وہ اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں کیونکہ ووٹ کرنا انسان کے لیے ضروری ہے اور اس کو ہرگز ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اونتی پورہ بی کے لیے رائے دہندگان کی کل تعداد 17150 تھی جس میں محض 1149 ووٹرز نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details