تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ضلع شوپیان کے 18 کورونا کیسز مثبت ائے جن میں 16 چھٹہ وٹن ویہل علاقے سے تعلق رکھتے ہیں ایک میمندر اور ایک پالپورہ شوپیان کا رہائشی ہے۔
میمندر اور پالپورہ کے رہنے والے جو دو کیس مثبت ائے ہیں دونوں افراد دکاندار ہیں جن میں ایک قصائی اور دوسرا نانوای ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق یہ دونوں افراد شب قدر اور عید جیسے مقدس دنوں میں اپنا کام کررہے تھے اور دونوں دکانوں کے پاس لوگوں کی رش رہتا ہیں جس سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں افراد کی وجہ سے انکے دکانوں پر جانے والے گراہگ بھی اس مہلک بیماری یعنی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہوسکتے ہیں۔
اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے ان علاقوں میں مونسپل کمیٹی کی ٹیموں کو روانہ کیا گیا ہے اور ان علاقوں میں جراسیم کش ادویات کا چھڑکاؤ شروع کیا گیا ہے۔