جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے مین ٹاؤن میں موجود بس اسٹینڈ کی رابطہ سڑک خستہ حالی سے مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ دکانداروں کو بھی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
ترال: بس اسٹینڈ کی رابطہ سڑک خستہ حال مقامی دکانداروں کے مطابق انتظامیہ ان سے ٹیکس تو وصول کر رہا ہے لیکن رابطہ سڑک کی طرف توجہ دینے سے گریزاں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سڑک سے آٹھ رہے گرد و غبار کی وجہ سے ان کے کاروبار پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں اور ان کا مال بھی خراب ہو رہا ہے۔
دکانداروں کے مطابق اس بارے میں انھوں نے متعلقہ حکام کو متعدد بار آگاہ تو کیا لیکن ہر بار ان کی صدا صدا بصحرا ثابت ہوئی۔
بس اسٹینڈ ترال کے دکانداروں نے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ سے اس بارے میں ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔