اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: سرینگر کے اسکولز میں بس فیس معاف - والدین ایس ڈی ایم ایسٹ ڈی سی آفس سرینگر میں رابطہ ک

دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد وادی کشمیر کی صورتحال کے دوران اسکول بند رہنے کے سبب سرینگر انتظامیہ نے ضلع کے تمام اسکولز میں بس فیس معاف کر دیا ہے۔

سرینگر کے اسکولز میں بس فیس معاف

By

Published : Oct 24, 2019, 2:41 PM IST


سرینگر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد وادی کی موجودہ صورتحال کے دوران اسکول بند رہنے کے سب بس فیس معاف کر دی گئی ہے۔

سرینگر انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکول کے طلباء اور ان کے والدین ایس ڈی ایم ایسٹ ڈی سی آفس سرینگر میں رابطہ کرسکتے ہیں تاکہ اس سلسلے میں درپیش کسی بھی مشکلات کی اطلاع دی جاسکے۔

قابل ذکر ہے کہ ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی جانب سے اسکول بس فیس معاف کرنے کے سلسلے میں ہدایات رواں ماہ 12 اکتوبر کو جاری کی گئیں۔

واضح رہے کہ وادی میں پانچ اگست سے تعلیمی سرگرمیاں مسلسل معطل ہیں اگرچہ انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کے کھلنے کے اعلانات کئے ہیں لیکن اسکولوں اور کالجوں میں درس وتدریس کا سلسلہ بند ہے، عملہ تو حاضر رہتا ہے لیکن اسکولوں سے لے کر کالجوں تک طلبا کہیں نظر نہیں آتے ہیں۔

بتادیں کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پانچ اگست کو جموں کشمیر کو خصوصی درجہ عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو منسوخ اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ریاست کی تقسیم 31 اکتوبر سے نافذالعمل ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details