اردو

urdu

ETV Bharat / state

بینک کو لوٹنے کی کوشش ناکام - etv bharat

شمالی قصبہ ہندواڑہ کے قلم آباد میں نقب زنوں نے جے کے بنک شاخ کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کر کے اس بینگ کو بچا لیا۔

بینک کو لوٹنے کی کوشش ناکام
بینک کو لوٹنے کی کوشش ناکام

By

Published : Dec 11, 2020, 2:44 PM IST

جموں وکشمیر کے شمالی قصبہ ہندواڑہ کے قلم آباد میں نقب زنوں نے جے کے بنک شاخ کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کر کے اس بینگ کو بچا لیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شب کے دوران جموں کشمیر بنک برانچ قلم آباد پر کچھ افراد نقب لگا کر بینک کی کھڑکی توڑ کر بینک کے اندر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

اگرچہ بنک گارڈ نے نقب زنوں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن نقب زنوں نے مذکورہ بنک گارڑ کو کھمبے کے ساتھ باندھ کر اس سے یرغمال بنا دیا تاہم نزدیکی پولیس تھانے کی ٹیم جائے واقع پر پہنچ گئی اور بنک کو لوٹنے سے بچا لیا اور نقب زن جائے وردات سے فرار ہوگئے، تاہم پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details