کولگام:جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع مین مارکیٹ میں یکے بعد دیگرے متعدد دکانوں میں شرپسندوں نے ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا۔ یکے بعد دیگرے دکانوں میں ڈکیتی کی واردات رونما ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔تاجروں نے احتجاج کیا اور ڈکیتی کی واردات کو انجام دینے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
آج ضلع کے مین مارکٹ میں چوروں نے کئی د٘کانوں کی نقب زنی کی۔مقامی د٘کانداروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ چوروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے۔علاقے میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے پرتشویش کا اظہار کیا ۔
دکانداروں نے کہاکہ پولیس انتظامیہ کو جرائم پیشہ افراد پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کی جان و مال محفوظ نہیں ہے۔