اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Programme in Kulgam کولگام میں ضلع سطح کے افسران کے لیے بیداری پروگرام - بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (BIS)، جموں و کشمیر برانچ آفس نے کولگام کے ضلع سطح کے افسران کے لیے ڈاک بنگلو میں بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

کولگام کے ضلع سطح کے افسران کے لئے بیداری مہم
کولگام کے ضلع سطح کے افسران کے لئے بیداری مہم

By

Published : Feb 22, 2023, 1:42 PM IST

Awareness Programme in Kulgam کولگام میں ضلع سطح کے افسران کے لیے بیداری پروگرام
کولگام کے ضلع سطح کے افسران کے لئے بیداری مہم

کولگام: جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع ڈاک بنگلہ میں بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (Bureau of Indian Standards) کی جانب سے بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت ایڈیشنل ڈی سی وقار گیری نے کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا کہ ترقی کے لیے معیار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے بی آئی ایس کیئر ایپ اور بی آئی ایس کی جانب سے اشیا کی معیاری کاری، مارکنگ اور کوالٹی سرٹیفیکیشن کی سرگرمیوں کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے دیگر اقدامات کی تعریف کی۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے، پنکج اتری، جوائنٹ ڈائریکٹر BIS-JKBO نے محکمہ کے مخصوص معیارات، معیارات کی تشکیل، پروڈکٹ سرٹیفیکیشن، ہال مارکنگ اور لازمی رجسٹریشن اسکیم پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے بی آئی ایس کے اپنے معیارات کو جاننے کے لئے پورٹل کے استعمال کا مشورہ دیا۔یہ پورٹل مفت ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Bakery Business مہک نے بیکری کے شوق کو کاروبار میں تبدیل کر دیا ہے

انہوں نے مثالوں کے ذریعہ ماناکون لائن پورٹل اور بی آئی ایس کیئر ایپ کے بارے میں لوگوں کو معلومات فراہم کی گئی۔آئی ایس آئی نشان والے مصنوعات اور ہال مارکڈ جیولری کی صداقت کی جانچ کی جا سکے اور شکایات بھی درج کی جا سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد ضلع میں محکمہ جات کے سربراہان کو معیاری مصنوعات کے معیار کی جانچ پڑتال اور مارکیٹ میں غیر معیاری مصنوعات کو کنٹرول کرنے کے قوانین کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔پروگرام میں ضلع کے 30 سے ​​زائد ضلع اور سیکٹرل افسران نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details