اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام میں کاشت کی گئی بھنگ کو تباہ کیا گیا - kashmir news

محکمہ مال اور ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے بھنگ کی کاشت کاری کے خلاف چلائی جارہی مہم کے دوران آج لدرو پہلگام علاقہ میں سینکڑوں کنال اراضی پر کاشت کی گئی بھنگ کو تباہ کیا گیا۔

پہلگام میں کاشت کی گئی بھنگ کو تباہ کیا گیا
پہلگام میں کاشت کی گئی بھنگ کو تباہ کیا گیا

By

Published : Sep 17, 2020, 1:14 PM IST

Updated : Sep 17, 2020, 2:15 PM IST

پہلگام میں کاشت کی گئی بھنگ کو تباہ کیا گیا

یہ مہم میں ایس ڈی ایم پہلگام سعید نصیر اور تحصیلدار کی سربراہی میں چلائی جا رہی ہے۔ ان کے ہمراہ ایکسائز اور محکمہ مال کے کئی افسران بھی موجود تھے۔

مہم کے دوران لدرو پہلگام کے کنارے سے وائلڈ بھنگ (خود اگنے والی بھنگ) کو بھی تباہ کیا گیا۔ ایس ڈی ایم پہلگام سعید نصیر نے کہا کہ رواں برس بھنگ کی کاشت کے خلاف چلائی جاری زوردار مہم کے دوران پہلگام کے مختلف علاقوں میں ابھی تک 1400کنال اراضی سے بھنگ کی کاشت کو تباہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھنگ کی کاشت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایس ڈی ایم نے لوگوں کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھنگ کی کاشت کرنا ترک کریں اور اس مہم میں متعلقہ حکام کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ سماج کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھا جائے۔
Last Updated : Sep 17, 2020, 2:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details