جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں بھارتی فوج کے کیمپ چھاواہ کے اندر ایک فوجی جوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ فوجی جوان راجوری کے گوردن علاقے کے قریب کیمپ میں تعینات تھا، تاہم جوان کی لاش آج خون سے لت پت حالت میں پائی گئی۔

اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی جموں و کشمیر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مذکورہ جوان کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ ماٹم کے لیے سیول ہسپتال راجوری میں منتقل کر دیا۔
میڈیکل آفیسر جاوید چودھری نےکہا کہ مزکورہ فوجی جوان کی پورسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔
آرمی جوان کی شناخت 24 سالہ سپاہی نشانک ساکنہ بلند شہر کہ طور پر ہوئی ہے۔