منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چودھری نے کی۔ اس موقعے پر مندر کمیٹی کی جانب سے یاترا کے متعلق کئی مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ اس کو دیکھتے ہوئے یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو تحصیل منڈی میں دوران یاترہ تمام تر مسائل اور انتظامات کی نگرانی کرے گی۔
میٹنگ میں چھڑی مبارک کے انتظامات کو لے کر تبادلہ خیال ہوا۔ اس پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے تمام محکموں کے افسران کو تندہی سے ہر ممکن انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی۔ وہیں تحصیل منڈی سیول سوسائٹی منڈی, سماجی و سیاسی کارکنان کی جانب سے یاترا کو ازادانہ طور پر بڈھا امر ناتھ مندر تک آنے کی مانگ کی، تاکہ یہاں سے ہندوستان بھر تک ہندو مسلم بھائی چارہ کا پیغام پہنچے۔ انہوں نے انتظامیہ سے تمام تر انتظامات باہم رکھنے کے ساتھ ساتھ یاترا کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یاد رہے ہر سال بڈھا امر ناتھ یاترہ کا منڈی میں مسلم سماج کی جانب سے روایتی انداز میں پھول اور مالئیں پہنا کر خیر مقدم کیا جاتا ہے۔