اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Programme On Drug Addiction بڈگام پولیس کی جانب سے منشیات کی لت سے بچاؤ پر بیداری مہم - جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام پولیس

ضلع بڈگام میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے منشیات کی لت سے بچاؤ کے عنوان پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مقامی نوجوانوں اور باشندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس پروگرام میں سکول کے 26 سٹاف ممبران اور 100 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔

بڈگام پولیس کی جانب سے منشیات کی لت سے بچاو پر بیداری مہم
بڈگام پولیس کی جانب سے منشیات کی لت سے بچاو پر بیداری مہم

By

Published : Apr 7, 2023, 10:59 AM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام پولیس کی جانب سے منعقدہ منشیات کی لت سے بچاؤ کے موضوع پرپروگرام کا افتتاح ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ اسٹریس مینجمنٹ سینٹر کی انچارج انشا حسن نے کیا۔ ہائیر سیکنڈری اسکول ہردہ پنزو کے پرنسپل محمد شفیع نے اس پروگرام کی میزبانی کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انشا حسن نے بتایا کہ نشہ آور اشیا کی نشاندہی کرنے میں اسکول انتظامیہ کا ایک اہم ترین کردار ہوتا ہے، کیونکہ وہ بچوں کے ساتھ بلواسطہ ہر طرح سے منسلک ہوتی ہے اور ساتھ ہی منشیات کا تدارک کرنے کے لئے ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:Training on Juvenile Justice Act:ـ پولیس افسران کو جوینائل جسٹس، آئی ٹی ایکٹ سے متعلق تربیت فراہم

انہوں نے بتایا کہ نشے سے پیدا ہونے والے نفسیاتی بیماریاں اور سماج میں اس کی وجہ سے پھیلنے والی برائیوں کو اجاگر کیا گیا تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنے میں کامیابی حاصل کی جائے۔ منشیات کی لت سے بچاؤ کے مختلف پہلوؤں کو طلباء کے سامنا پیش کیا گیا اور خاص طور پر نوجوانوں کو کن اور کیسے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہئے ان پر بھی خصوصی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں تمام شرکاء نے کسی بھی قسم کی نشہ آور اشیاء کے استعمال میں ملوث نہ ہونے کا عہد کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بڈگام پولیس ضلع کے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں اس طرح کے بیداری پروگرام منعقد کرتی ہے۔ بڈگام پولیس نہ صرف منشیات فروشوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details