بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے غیرقانونی کان کنی اور اس کی نقل ؤ حمل میں ملوث کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع کے بیروہ علاقے سے غیر قانونی طور پر نکالی گئی مٹی سے لدے چار ٹپر گاڑیوں کو ضبط کیا ہے ۔ پولیس نے ان چاروں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بھی موقع پر ہی گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس اسٹیشن بیروہ نے اپنے زیر علاقے کے ایک گائوں چارنگام میں گشت اور ناکہ چیکنگ کے دوران 04 ٹپروں کو روکا جن کے رجسٹریشن نمبرات اسطرح سے تھےJK01M-4612, JK14B-3983, JK04A-8941 اور JK04B-1 یہ سارے ٹپر غیر قانونی طور پر نکالی گئی مٹی اور ریت سے بھری ہوئی تھیں۔ اس کے بعد ٹپروں کو موقع پر ہی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔
ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا جن کی شناخت سہیل عباس راتھر ولد غلام محمد راتھر، یاور عباس راتھر ولد غلام محمد راتھر ساکن پالر بڈگام اور شبیر احمد راتھر ولد علی محمد میر ساکن لارکی پورہ بڈگام اور آصف احمد بھٹ ولد غلام محمد بھٹ ساکن بدینہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔