اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: ایک شخص 90 کلوگرام خشخاش کے ساتھ گرفتار - ویس نے ایک شخص کو گاڑی سمیت 90 کلوگرام خشخاش کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں پویس نے ایک شخص کو گاڑی سمیت 90 کلوگرام خشخاش کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

بڈگام: ایک شخص 90 کلوگرام خشخاش کے ساتھ گرفتار
بڈگام: ایک شخص 90 کلوگرام خشخاش کے ساتھ گرفتار

By

Published : Apr 5, 2020, 4:57 PM IST

بیروہ پولیس کو اس وقت ایک کامیابی حاصل ہوئی جب انہوں نے پیٹرولنگ کے دوران ایک گاڑی کی تلاشی لی. تلاشی کے دوران ان کو گاڑی سے 90 کلوگرام خشخاش برآمد ہوا۔ اس گاڑی کو معراج احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکنہ ہانجن لاوے پورہ بیروہ چلا رہا تھا۔

پولیس نے موقع پر ہی ڈرایئور کو گرفتار کیا اور پولیس تھانہ بیروہ میں بند کردیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا گیا۔

اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بیروہ میں ایف ائی آر درج کیا گیا اور ا. س معاملے میں مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details