اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی ایس این ایل حکام غلط فائدہ اٹھارہے ہیں' - موجودہ صورتحال کا غلط فائدہ

وادی کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون بدستور منقطع ہے، اسی دوران اکثر وبیشتر علاقوں میں لینڈ لائن فونز کو بحال کردیا گیا ہے، تاہم بی ایس این ایل کے سامنے لوگوں کی لمبی قطاریں اس بات کی گواہ ہے کہ شہر میں ابھی بھی متعدد مقامات پر لینڈ لائن فون بحال نہیں کیے گئے ہیں۔

وادی کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون بدستور منقطع

By

Published : Oct 5, 2019, 7:27 PM IST

اسی تعلق سے صارفین کو بی ایس این ایل دفاتر میں چکر پر چکر لگانے پڑ رہے ہیں، تاہم اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود بھی محکمے کے اہلکاروں کی جانب سے آج کل لینڈ لائن کی بحالی کے لیے یقین دہانی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہورہا ہے۔

وادی کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون بدستور منقطع

وہیں اس قطار میں ایسے بھی صارفین موجود ہیں جنہوں نے پہلے سے ہی اپنی مرضی سے بند کرائے گئے لینڈ لائن نمبرات کو دوربارہ بحال کرنے کے لیے درخواست جمع کیے ہیں۔

لیکن ان کی بحالی کے لیے ان صارفین سے نئے طرز سے سکیورٹی ڈپازٹ کے نام پر روپے وصول کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 'بی ایس این ایل حکام موجودہ صورتحال کا غلط فائدہ اٹھارہے ہیں اور یہ چیزیں ان کی سوچ سے بالاتر ہیں کہ پہلے ہی جاری کیے گئے لینڈ لائن کو سکیورٹی ڈپازٹ کیسے وصول کیا جارہا ہے۔

اس تعلق سے بی ایس این ایل کے سینیئر ایس ڈی او ہاری پربت کا کہنا ہے کہ' ابھی ایک ہزار کے قریب لینڈ لائن فون کو بحال کیا گیا ہے، تاہم کچھ مقامات پر تکنیکی خرابی اور عملے کی کمی کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details