پہلگام: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ BSF Jawan Committed Suicide in Anantnag
اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ بی ایس ایف کے ایک جوان نے عشمقام میں یاترا ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے خودکشی کرلی۔ ہلاک شدہ اہلکار کا تعلق آسام سے تھا اور وہ 108 ایف کوئے بٹالین میں تعینات تھا۔